کوچ اظہر محمود بھی الزامات پر بھڑک اٹھے
اپنے اور فیملی پر بات کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی
پاکستان ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی الزامات پر بھڑک اٹھے، انھوں نے اپنے اور فیملی پر بات کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی، اظہر کہتے ہیں کہ فالوورز بڑھانے کیلیے جھوٹ پھیلا جاتا جوکہ جرم کے زمرے میں آتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ورلڈکپ میں مہم انتہائی مایوس کن رہی، ٹیم کے پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، بعض شائقین کی جانب سے کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی فیملیز کے پی سی بی کے خرچ پر امریکا گھومنے کا دعویٰ بھی کیا گیا، جس پر اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھڑک اٹھے، انھوں نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرنے کے ساتھ قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے، اپنی 'ایکس' پوسٹ میں اظہر محمود کا کہنا تھا کہ جھوٹے الزامات لگانے اور غلط باتیں پھیلانے کا کلچر اب مضحکہ خیز اور خطرناک ہوتا جارہا ہے۔
بغیر کسی ثبوت کے بولنا اور حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا ایک جرم ہے، جو بھی ایسی چیزوں میں ملوث ہیں ان سے اب قانونی کارروائی کے ذریعے نمٹا جائے گا، اظہر محمو کا مزید کہنا تھا کہ فالوورز کی تعداد بڑھانے اور میڈیا کی توجہ حاصل کرننے کیلیے ایک منگھڑت باتیں کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں ہیں۔
میں اپنے اور اپنی فیملی کے خلاف غلط الزامات عائد کرنے والوں کے خلاف قانونی مشاورت حاصل کروں گا اور اسی کے مطابق سخت ایکشن لوں گا، اب اس معاملے پر سوشل میڈیا پر مزید بات نہیں ہوگی، میں سب سے یہی کہتا ہوں کہ ایسے جھوٹ پھیلانے والوں کے ساتھ مت الجھیں، ایسی چیزوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کپتان بابراعظم نے بھی اپنے خلاف الزامات عائد کرنے والے سابق پلیئرز اور یوٹیوبرز کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔