کوئنٹن ڈی کوک نے ٹی 20 میں اہم سنگ میل اپنے نام کر لیا

اس یادگار لمحے کو حاصل کرنے کے لیے کوئنٹن ڈی کوک نے 82 کیچز اور 18 اسٹمپڈ کی مدد لی

(فوٹو: انٹرنیٹ)

جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر کوئنٹن دی کوک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں وکٹوں کے پیچھے 100 شکار کر کے اہم سنگ میل اپنے نام کر لیا۔

ٹی 20 انٹرنیشل میں جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک واحد وکٹ کیپر ہیں جنہوں نے وکٹوں کے پیچھے 100 شکار کئے ہیں۔


ٹی 20 ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں رؤمن پاول کا کیچ تھام کر انہوں نے اپنے سو شکار کی سنچری مکمل کی۔

اس یادگار لمحے کو حاصل کرنے کے لیے کوئنٹن ڈی کوک نے 82 کیچز اور 18 اسٹمپڈ کی مدد لی۔

دوسرے نمبر پر بھارت کے سابق وکٹ کیپر مہندرا سنگھ دھونی ہیں جن کے مجموعی شکار کی تعداد 91 ہے۔
Load Next Story