چین کرغزستان میں زلزلے کے جھٹکے
زمین کے اندر زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی، زلزلہ پیما مرکز
چین اور کرغزستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی اورزمین کے اندر زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز چین کے صوبے سنکیانگ کے قریب تھا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے وسط ایشائی ریاست کرغزستان کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ چین کے علاقوں میں گہرائی کم ہونے کے باعث زلزلے کی شدت زیادہ محسوس کی گئی اور لوگ کھلے مقامات پر نکل آئے۔
زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ حکام نے آفٹر شاکس کے خطرے کے پیش نظر لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔