عمران خان کا سونامی جھاگ کی طرح بیٹھ گیا اسفندیار ولی

کارکن باہمی اختلافات ختم کرکے آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کریں،تقریب سے خطاب

کارکن باہمی اختلافات ختم کرکے آئندہ انتخابات کی تیاریاں شروع کریں،تقریب سے خطاب۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ دہشت گرد ہمیں تاریکیوں کی طرف دھکیل رہے ہیں۔


نئی نسل کے مستقبل کو بچانے کیلئے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے ، عمران خان کا سونامی جھاگ کی طرح بیٹھ گیاہے ، وہ جمعرات کو باچاخان یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ اے این پی کے خلاف تمام قوتیں متحد ہو رہی ہیں مگر شکست ان کا مقدر ہے کیونکہ اے این پی باچاخان اورولی خان کی سیاست اور فکری سوچ پر کاربند رہ کر پختون قوم کے حقوق اور بہتر مستقبل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ۔انھو ں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ باہمی اختلافات ختم کرکے پارٹی کو گراس روٹ لیول پر منظم بنا کر آئندہ انتخابات کے لیے بھرپور تیاریاں شروع کریں۔
Load Next Story