بچوں کی اسمگلنگ صارم برنی لاک اپ میں طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل
ملزم صارم برنی کو لانڈھی سے سینٹرل جیل منتقل کرنے کی درخواست بھی منظور
بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں گرفتار ملزم صارم برنی کو کورٹ لاک اپ میں طبِیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جبکہ ایف آئی اے نے عبوری چالان جمع کرادیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت کے روبرو دستاویزات میں ردوبدل اور بچوں کی اسمگلنگ کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ متعلقہ جج کی عدم موجودگی کے باعث سماعت لنک جج کے روبرو ہوئی۔
وکلا صفائی نے ملزم صارم برنی کو لانڈھی سے سینٹرل جیل منتقل کرنے کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
وکلا صفائی کی استدعا پر عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت 26 جون تک ملتوی کردی۔
وکیل صفائی عامر نواز وڑائچ نے بتایا کہ ملزم صارم برنی کو کورٹ لاک اپ میں طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایف آئی اے نے مقدمے کا عبوری چالان جمع کرادیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم پر بچوں کو لاوارث ظاہر کرکے امریکا اسمگل کرنے کا الزام ہے۔