کے ای ایس سیزائدبلنگ سے کروڑوں روپے وصولی کاانکشاف
ڈی جی ایم ڈسٹری بیوشن کی جانب سے آفیشل ای میلزمیں اضافی اوراوسط بلنگ کی ہدایت
KARACHI:
کے ای ایس سی کی جانب سے اوسط،جرمانے اور اضافی بلنگ کی مد میں شہریوں سے ہر ماہ کروڑوں روپے اضافی وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
کے ای ایس سی کے ڈپٹی جنرل منیجر ڈسٹری بیوشن فنانس محمد شعیب صدیقی کی جانب سے ریجن ون کے ڈپٹی چیف آپریٹنگ آفیسر اور جنرل منیجرز کو بھیجی گئی آفیشل ای میلز میں شہریوں پر اضافی اور اوسط بلنگ کی بے رحمانہ اور سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں، ایکسپریس کو اپنے ذرائع موصول ہونے والے ای میل پیغامات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کے ای ایس سی انتظامیہ ہر ماہ اوسط اور زائد بلنگ کی مد میں کروڑوں روپے اضافی وصول کررہی ہے، ماضی میں بھی صارفین کی جانب سے کے ای ایس سی پر اضافی اور جرمانے کے نام پر خطیر رقوم کی وصولی کے الزامات لگائے جاتے رہیں تاہم کے ای ایس سی انتظامیہ ان کی تردید کرتی رہی ہے۔
تاہم ان ای میلز کے ذریعے کے ای ایس سی کی جانب سے ریونیو بڑھانے کیلیے کیے جانے والے اقدامات منظر عام پرآگئے ہیں، ڈی جی ایم ڈسٹری بیوشن فنانس کی جانب سے 19 ستمبر کو بھیجی جانے والی ای میل میں جنرل منیجرز کو مخاطب کرتے ہوئے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ موجودہ مہینے کے بچ جانے والے دنوں میں بلنگ کو اتنا بڑھایا جائے کہ ٹارگٹس پورے کیے جاسکیں، ای میل میں جنرل منیجرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ گذشتہ ماہ اوسطا بھیجے جانے والے ہر بل پر 50 یونٹ کا اضافہ کردیا جائے گا۔
دوسری ہدایت یہ کی گئی ہے کہ وہ تمام بزنس سنٹرز جہاں 40 فیصد سے زائد ڈسٹری بیوشن کے نقصانات ہیں وہاں بجلی چوری کے جرمانے کی مد میں کم ازکم ایک ملین اضافی یونٹ کے بل بھیجے جائیں،ای میل کے آخر میں جنرل منیجرز کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ اضافی اور اوسط بلنگ کی ذمے داریاں کمپیوٹرآپریٹرز کے سپرد کرنے کے بجائے بل بننے تک خود اس کی نگرانی کریں، 20 ستمبر کو بھیجے جانے والی دو ای میل ہدایات میں ماہ ستمبرکی ابتدا میں مقررکیے جانے والے ہدف میں اچانک ایک ملین یونٹس کا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ دوسری ای میل میں جاری کیے جانے والے تمام بلوں میں 10 سے 15 یونٹ اضافی لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔