آپریشن عزم استحکام کی حمایت کرتا ہوں گورنر خیبر پختونخوا

بہتر ہوتا آپریشن کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جاتا، فیصل کریم کنڈی

بہتر ہوتا آپریشن کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جاتا، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ عزم استحکام آپریشن کی حمایت کرتا ہوں۔

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی پشاور میں اے این پی کے باچا خان مرکز پہنچ گئے۔ گورنر نے اے این پی کی اعلی قیادت سے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی و سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔


بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جن لوگوں نے دہشت گردوں کی حمایت کی، ان کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہیے، بہتر ہوتا کہ آپریشن کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ لیا جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی آپریشن کی حمایت نہیں کرسکتے، عسکری قیادت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے، پی ٹی آئی

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی نے صوبائی کابینہ کو اعتماد میں لئے بغیر آپریشن کی حمایت کردی، سیاسی جماعتوں کے تحفظات وزیر اعظم ، صدر پاکستان کے سامنے رکھوں گا، بحیثیت گورنر عزم استحکام آپریشن کی حمایت کرتا ہوں۔
Load Next Story