الیکشن ٹربیونل راولپنڈی 8 پی ٹی آئی امیدواروں کی انتخابی عذرداریاں سماعت کیلئے منظور

مسلم لیگ ن کے تمام کامیاب امیدواروں، ریٹرننگ افسران ،الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

مسلم لیگ ن کے تمام کامیاب امیدواروں، ریٹرننگ افسران ،الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر راولپنڈی بنچ کا الیکشن ٹربیونل فعال ہوگیا۔

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس مرزا وقاص رؤف نے پہلے دن آٹھ انتخابی عذرداریوں کی سماعت کی۔

پہلے ہی دن تحریک انصاف کے 8امیدواروں کی انتخابی عذرداریاں سماعت کیلئے منظور کرکے مسلم لیگ ن کے تمام کامیاب امیدواروں، ریٹرننگ افسران ،الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیے اور یکم جولائی کو طلب کر لیا۔


راولپنڈی اور اٹک کی نشستوں سے کامیاب قرار دیے گئے مسلم لیگی امیدواروں بیرسٹر دانیال چوہدری،شیخ آفتاب،ملک سہیل سمیت 8ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو طلب کیا گیا۔

الیکشن ٹربیونل نے طلبی کے نوٹس پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو بھی دینے کا حکم دیا ۔ یہ پٹیشنیں سیمابیہ طاہر،میجر طاہر صادق، ایمان وسیم،کرنل ر شبیر اعوان،خلیق زیاد کیانی، و دیگر نے دائر کی تھیں ۔

8 انتخابی عذرداریوں کی سماعت کل منگل25جون کو ہوگی ۔ مجموعی طور پر راولپنڈی،اٹک،جہلم،چکوال اضلاع سے قومی اسمبلی کی14 اور صوبائی اسمبلی کی24 سیٹوں کی انتخابی عذرداریاں دائر کی گئی ہیں۔
Load Next Story