شادی کرکے بہت خوش ہوں زندگی بدل گئی ہے فیروز خان

اداکار نے حال ہی میں دوسری شادی کی ہے، ان کی اہلیہ کا نام زینب ہے اور وہ پیشے کے اعتبار سے نفسیاتی معالج ہیں

فوٹو : انسٹاگرام

پاکستان کے نامور اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ وہ دوسری شادی کرکے بہت خوش ہیں اور ان کی زندگی بدل گئی ہے۔

ایک ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا شادی ایک خوبصورت عمل ہے اور وہ دعاگو ہیں کہ سب یہ عمل کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللہ انہیں شادی کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے اور شادی کے بعد رشتے کو بہتر انداز میں نبھانا چاہئے۔

فیروز خان نے حال ہی میں دوسری شادی کی ہے، ان کی اہلیہ کا نام زینب ہے اور وہ پیشے کے اعتبار سے ایک نفسیاتی معالج ہیں۔


یہ بھی پڑھیں : فیروز خان کی دوسری اہلیہ کا اصل نام اور پیشہ سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں : فیروز خان اور دُعا کے نکاح کی ویڈیو وائرل

اداکار کی پہلی شادی 2018 میں علیزے سلطان کے ساتھ ہوئی تھی، اس جوڑے کے ہاں 2019 میں پہلے بیٹے سلطان جبکہ فروری 2022 میں بیٹی فاطمہ کی پیدائش ہوئی تھی۔

تاہم دو بچوں کی پیدائش کے بعد اس جوڑے نے راہیں جدا کرتے ہوئے ستمبر 2022 میں طلاق لے لی تھی۔
Load Next Story

@media only screen and (min-width: 1024px) { div#google_ads_iframe_\/11952262\/express-sports-story-1_0__container__ { margin-bottom: 15px; } } @media only screen and (max-width: 600px) { .sidebar-social-icons.widget-spacing { display: none; } }