صدارتی الیکشن جوبائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان مباحثے کی تاریخ سامنے آگئی
جوبائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان صدارتی الیکشن کا مباحثہ 17 جون کو ہوگا
امریکا میں جلد ہی ہونے والے صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم کے سلسلے میں امیدواروں جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان قومی نیوز چینل پر مباحثہ 27 جون کو ہوگا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں صدارتی الیکشن رواں برس نومبر کی 5 تاریخ ہوں گے۔ جس کے لیے دو روایتی حریف موجودہ صدر جوبائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ آمنے سامنے ہیں۔
امریکی صدارتی الیکشن میں امیدواروں کو ٹی وی چینل پر براہ راست ایک مباحثے میں حصہ لینا ہوتا ہے جس میں دونوں امیدوار اپنا منشور پیش کرتے ہیں ایک دوسرے پر تنقید اور سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہیں۔
90 منٹ پر محیط مباحثے کے لیے شرط ہوتی ہے کہ امیدوار نوٹس نہ لائیں اور گفتگو کے دوران شائستگی کو برقرار رکھیں اور سخت الفاظ سے گریز کریں۔
اس مباحثے میں صرف امیدوار ہی آمنے سامنے ہوں گے اور شہری ٹی وی پر براہ راست دیکھ پائیں گے۔
مباحثے میں صدارتی الیکشن کے ایک آزاد امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کو مدعو نہیں کیا گیا۔
ممکن ہے کہ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کا مباحثہ جوبائیڈن اور ٹرمپ سے علیحدہ علیحدہ کرایا جائے۔