پاکستان میں ہفتے کوچاند نظرنہیں آئیگا پہلاروزہ پیرکومتوقع

وجہ گرم موسم اورہوامیں غیرمعمولی نمی ہے،بھارت میں رمضان پیرسے شروع ہوگا، پروفیسرڈاکٹر شاہد قریشی

پاکستان کے ساتھ بھارت، ایران اورترکی کے علاوہ یورپ کے اکثرممالک میں بھی رمضان المبارک کاآغازپیر30جون سے متوقع ہے، ڈاکٹر شاہد۔ فائل فوٹو

پاکستان میں گرم موسم اورہوامیں نمی کے غیرمعمولی تناسب کے سبب ہفتہ 29 شعبان کو رمضان المبارک کاچاند نظرآنے کے امکانات ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں پہلا روزہ پیر30جون کو متوقع ہے۔


کراچی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایسٹروفزکس اینڈ پلانیٹری سائنس (اسپا)کے سابق ڈائریکٹراورمعروف سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی کا ''ایکسپریس'' سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پورے ملک میں 29شعبان کو چاندکی رویت کے امکان موجود نہیں ہیں، صرف بلوچستان کی ساحلی پٹی پرچاندکی رویت کی انتہائی کم امید تھی تاہم وہاں بھی گرم موسم اورہوامیں نمی کی زیادتی کے سبب اس کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر شاہد قریشی نے بتایاکہ پاکستان کے ساتھ بھارت، ایران اورترکی کے علاوہ یورپ کے اکثرممالک میں بھی رمضان المبارک کاآغازپیر30جون سے متوقع ہے تاہم سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں چاند کی رویت ہفتے کوہی ہوجائے گی جب کہ آسٹریلیا اورپورے افریقامیں بھی سعودی عرب کے ساتھ رمضان المبارک کاآغاز اتوارسے ہی متوقع ہے۔
Load Next Story