آج 15شہروں میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کافیصلہ
یوم عشق رسولؐ پرعام تعطیل کانوٹیفکیشن جاری،سرکاری اورنیم سرکاری ادارے بندرہیںگے
وزارت داخلہ نے ملک بھرمیںیوم عشق رسولؐ ؐکے سلسلے میں آج (جمعہ کی)عام تعطیل کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔
آج عام تعطیل کافیصلہ بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میںکیاگیاتھا لہذا آج تمام سرکاری اورنیم سرکاری ادارے مکمل طورپر بند رہیں گے آج تمام سی این جی اسٹیشنزبھی بند رہیںگے آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث عبداللہ پراچہ نے بتایاکہ سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا فیصلہ امت مسلمہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کیاگیا اورہم بھی گستاخانہ فلم کے خلاف مظاہروں میں بھرپورشرکت کریں گے۔ادھروزارت داخلہ نے تحریب کاری کے خدشہ کے پیش نظرہے آج لاہورا ور کراچی سمیت 15 بڑے شہروں میں موبائل سروس صبح 9سے رات11بجے تک معطل رکھنے کافیصلہ کیاہے اوراس حوالے سے سیلولرفون کمپنیوںکوآگاہ بھی کردیاگیاہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کورپورٹ ملی ہے کہ یوم عشق رسول کے موقع پردہشت گردبم دھماکے سمیت دیگرکارروائیاں کرسکتے ہیں۔نمائندے کے مطابق آج وزارت داخلہ نے خصوصی سیکیورٹی پلان جاری کردیا،جس کے تحت مجموعی طورپرساڑھے تین ہزارسیکیورٹی سٹاف مجموعی طورپرڈیوٹی انجام دیگا جبکہ اس میں سے صرف دوہزارسیکیورٹی اہلکارپورے ڈپلومیٹک انکلیو،امریکی اوریورپی سفارتخانے کی بیرونی سیکیورٹی کویقننی بنائیںگے اورسیکیورٹی کے تین حصارقائم کردیے گئے ہیں جس میں آخری سیکیورٹی حصاروفاقی پولیس ،سیکیورٹی ڈویژن پولیس کاہے جبکہ دوسراسیکیورٹی حصارایف سی اوررینجرزکاہے جبکہ پہلا سیکیورٹی حصارفوج کاہوگا۔ثنا نیوز کے مطابق صوبہ سندھ اوربلوچستان میںعام تعطیل کے اعلان باعث امتحانات کے پرچے ملتوی کر دیے گئے۔