سپریم کورٹ کا فیصلہ تسلیم کرتاہوںوزیرداخلہ رحمن ملک
عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، تفصیلی فیصلہ آنے تک تبصرہ کیا تو توہین عدالت قرار پائے گا
وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتاہوں۔
تفصیلی فیصلہ آنے تک کوئی تبصرہ نہیں کرناچاہتا اگرکوئی تبصرہ کردیا تو توہین عدالت کامرتکب ہوجائونگا۔ سپریم کورٹ کا دہری شہریت کیس پر فیصلہ آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہاکہ ہم عدالتوں کااحترام کرتے ہیں۔
عدالت کے ہر فیصلے کو تسلیم کیا ہے اور کرتے رہیںگے۔ انھوںنے کہاکہ ابھی سپریم کورٹ کا مختصر حکم آیا ہے، تفصیلی فیصلہ آنے تک اس پر ردعمل کااظہارنہیںکرسکتا۔