ٹی20 ورلڈکپ کیا امریکا میں کرکٹ فینز کی تعداد میں اضافہ ہوا

پہلی بار ایونٹ کی میزبانی کرنے والے امریکا کے کُل 3 اسٹیڈیمز نے 16 میچز کی میزبانی کی

پہلی بار ایونٹ کی میزبانی کرنے والے امریکا کے کُل 3 اسٹیڈیمز نے 16 میچز کی میزبانی کی (فوٹو: کرک انفو)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کی ہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے انعقاد کی وجہ سے امریکا میں کرکٹ دیکھنے والے شائقین میں اضافہ ہوا ہے۔

ٹیکساس میں ٹی20 ورلڈکپ کے 4 میچوں میں 22,000 سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی، امریکی شائقین نے بھی اپنی ٹیم کو اسی گراؤنڈ پر پاکستان کو شکست دے کر تاریخ رقم کرتے دیکھا۔

نیو یارک کا ناساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم صلاحیت کے لحاظ سے سب سے بڑا تھا، جہاں 9 جون کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ہائی وولٹیج کے تصادم میں ریکارڈ 34,028 شائقین نے شرکت کی جہاں لو اسکورنگ سنسنی خیز مقابلے کو دیکھا۔


بھارت بمقابلہ امریکا میچ دیکھنے کیلئے اسی گراؤنڈ پر 31 ہزار 722 شائقین کرکٹ نے میچ دیکھا جبکہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 65 ہزار سے زائد فینز نے اسٹیڈیم کا رخ کیا۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ کوئی بھی میزبان ٹیم نہیں جیت سکی

واضح رہے کہ امریکا کے کُل تین مقامات پر آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے 16 میچز کھیلے گئے، ان گراؤنڈز میں ٹیکساس کا گرینڈ پریری اسٹیڈیم، نیویارک کا ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم اور فلوریڈا کا سینٹرل بروورڈ ریجنل پارک اسٹیڈیم شامل تھا۔
Load Next Story