پشاور اور نوشہرہ میں سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد

پولیس اورسیکیورٹی فورسز نے پشاور میں اچینی اورسربند جبکہ نوشہرہ میں گنڈھیری اور مہاجر کیمپ میں سرچ آپریشن کیا

پشاور پولیس نے مشتبہ افراد کے قبضے سے 6 ایس ایم جیز،11 پستول،3 بندوقیں اور1 کلاشنکوف برآمد کی ہیں۔ فوٹو: فائل

باچا خان ایئرپورٹ پر فائرنگ کے واقعے کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے مختلف شہروں میں جاری سرچ آپریشن کے دوران درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے اچینی اور سربند میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مشترکہ سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران 69 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 6 ایس ایم جیز،11 پستول،3رائفلز اور1 کلاشنکوف برآمد کرلیا گیا ہے۔

نوشہرہ میں بھی پولیس نے پی اے ایف اکیڈمی رسال پور کے قریبی علاقوں گنڈھیری، مشین کورونہ اور خیشگی مہاجر کیمپ میں گھر گھر تلاشی لے کر متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
Load Next Story