نوجوان قتل کیس مجرم کو عمر قید اور 7لاکھ روپے جرمانے کی سزا
مجرم کو سزا سناتے ہی گرفتار کر کے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نے نوجوان کے قتل کیس میں مجرم کو عمر قید اور 7لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
جج فیصل رشید نے مجرم عبدالرافع کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ مجرم کم عمر ہے اس لیے کم سزا دی گئی۔ مجرم کو سزا سناتے ہی گرفتار کر کے اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔
واضح رہے کہ مجرم نے 16 دسمبر 2023 کو 20 سالہ مدثر علی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔