فیشن ڈیزائنر محمود احمد بابو کے گھر پر فائرنگ کرنے والا ملزم بوٹا گرفتار

سید مشرف شاہ  منگل 25 جون 2024
فوٹو : ایکسپریس نیوز

فوٹو : ایکسپریس نیوز

 لاہور: اقبال ٹاؤن پولیس کی کارروائی کے بعد معروف ڈریس ڈیزائنر محمود احمد بابو کے گھر پر فائرنگ کرنے والا ملزم فہد عرف بوٹا گرفتار کرلیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی اقبال ٹاؤن محمد سلمان لیاقت نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن کو ملزم کی فوری گرفتاری کا ٹاسک سونپا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم فہد جٹ عرف بوٹا نے معروف ڈریس ڈیزائنر محمود احمد بابو کے گھر پر فائرنگ کی تھی۔

ایس پی محمد سلمان لیاقت کا کہنا تھا کہ ملزم فہد کو چند گھنٹوں میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

سلمان لیاقت کے مطابق فائرنگ کے دوران ملزم کے زیر استعمال گاڑی کو بھی پولیس نے برآمد کرلیا ہے اور واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔