امریکی اولمپک چیمپئن ایتھنگ مو پیرس اولمپکس میں ٹائٹل کا دفاع نہیں کرسکیں گی

22 سالہ ایتھلیٹ امریکی اولمپک ٹیم کے ٹرائل میں پھسل کر گرنے کے باعث آخری پوزیشن پر رہیں

فوٹو: فائل

امریکہ سے تعلق رکھنے والی 800 میٹر دوڑ کی خاتون اولمپک چیمپئن ایتھنگ مو اگلے ماہ پیرس اولمپکس میں اپنے ٹائیٹل کا دفاع نہیں کر سکیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوکیو اولمپکس 2020 میں گولڈ میڈل جیتنے والی 22 سالہ ایتھلیٹ اوریگون میں ہونے والے امریکی اولمپک ٹیم کے حتمی ٹرائل میں پھسل کر گر گئی تھیں اور مقابلے میں آخری پوزیشن پر رہیں۔


ریس کی فاتح نیا اکنز رنر اپ ایلی ولسن اور تیسرے نمبر پر آنے والی جولیٹ وائٹیکر کے ساتھ پیرس جائیں گی۔

ایتھنگ مو اولمپک اور عالمی ٹائٹل جیتنے والی دنیا کی کم عمر ترین خاتون ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔

دوسری جانب ان کے کوچ کی اپیل مسترد کر دی گئی ہے، بوبی کرسی نے موقف اپنایا تھا کہ دوران ٹرائل دوسری ایتھلیٹ کے پکٹرنے کے سبب اولمپک چیمپئن توازن برقرار نہ رکھ سکی اور زمین پر گر گئی تھی۔
Load Next Story