ویمنز ٹی20 ایشاکپ جنید خان کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی
سابق مینز ٹیم سلیکٹر محمد وسیم اور سابق اسپنر عبدالرحمان کو بھی اہم عہدے دے دیئے گئے
ویمنز ٹی20 ایشیاکپ کیلئے فاسٹ بولر جنید خان کو اہم ذمہ داری سونپ دی گئی۔
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے 4 روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز بدھ کی صبح کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگا، جس میں قومی سلیکشن کمیٹی نے سری لنکا کے شہر دمبولا میں ہونے والے ایونٹ کیلئے اسکواڈ کو حتمی شکل دینے سے قبل 28 کرکٹرز کو طلب کیا ہے۔
کیمپ کے دوران کھلاڑی جمعہ کو ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس سیشنز میں حصہ لیں گے اور جمعرات اور ہفتہ کو معین خان اکیڈمی میں ٹی20 پریکٹس میچز کھیلیں گی، کیمپ کی نگرانی عبدالرحمان اور حنیف ملک کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا بمقابلہ بھارت؛ کیا ہندوستانی فاسٹ بولرز نے بال ٹیمپرنگ کی؟
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اے سی سی ویمنز ایشیاکپ 2024 کیلئے ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیا ہے، محمد وسیم ہیڈ کوچ، سابق ٹیسٹ باؤلر عبدالرحمان اور جنید خان کو بالترتیب اسپن باؤلنگ اور اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
8 ٹیموں پر مشتمل اے سی سی ویمنز ٹی20 ایشیاکپ 19 سے 28 جولائی تک سری لنکا کے شہر دمبولا میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، نیپال اور یو اے ای کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان:
عالیہ ریاض، انوشہ ناصر، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، دعا مجید، ایمن فاطمہ، فاطمہ ثناء، گل فیروزہ، حمنا بلال، ارم جاوید، ماہم منظور، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، ندا ڈار، عمائمہ قرۃ العین، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ رباب، طوبہ حسن، یسرہ عامر، ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں۔