آپریشن ضرب عضب پاکستان کی بقا کی جنگ ہے ترجمان پاک فوج

حقانی نیٹ ورک سمیت تمام گروپوں کے ساتھ ایک ہی حکمت عملی سے نمٹیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

آپریشن میں کسی کے خلاف امتیازی سلوک نہیں برتا جاسکتا، میجر عاصم باجوہ فوٹو: فائل

WASHINGTON:
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب پاکستان کی بقا کی جنگ ہے اوعراس جنگ میں قوم کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

راولپنڈی میں آپریشن ضرب عضب کے حوالے سے پریس بریفنگ کے دوران پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب 4 مراحل میں مکمل ہوگا اس سے علاقے میں حکومتی رٹ قائم ہوگی۔ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن میں پاک فوج ، فضائیہ، اسپیشل سروسز گروپ، آرمی انجینئیرز، لیویز اور خاصہ دار فورس شامل ہے، شمالی وزیرستان میں اب تک زمینی کارروائی شروع نہیں کی گئی اس سے پہلے عوام کا مکمل انخلا یقینی بنایا جائے گا۔ آپریشن سے قبل پاک فوج نے افغانستان سے ملحقہ سرحد کو بند کردیا تھا جبکہ افغانستان کو بھی ان کی حدود میں قائم دہشت گردی کے اڈے ختم کرنے کا کہا گیا ہے لیکن کابل حکومت کی جانب سے اب تک کسی قسم کوئی اقدامات سامنے نہیں آئے۔


میجر جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان دہشت گردوں کا آخری محفوظ ٹھکانہ تھا اس کے بعد انہیں کہیں پناہ نہیں ملے گی۔ شمالی وزیرستان میں بویا دیگال اور شوال غیر ملکی دہشت گردوں کے گڑھ ہیں۔ آپریشن میں کسی کے خلاف امتیازی سلوک نہیں برتا جاسکتا اور جو بھی ہتھیاراٹھائے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ حقانی نیٹ ورک سمیت تمام گروپوں کے ساتھ ایک ہی حکمت عملی سے نمٹیں گے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ حافظ گل بہادر نے اب تک ہتھیار نہیں ڈالے،اس کے علاوہ علاقے میں طالبان کے گروپوں میں بھی لڑائی ہورہی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 15 جون سے 25 جون تک 327 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ اب جت 45تھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں جب کہ اس آپریشن میں اب تک 10 فوجی شہید اور7 زخمی ہوئے ۔
Load Next Story