سابق میئر کراچی وسیم اختر دہشتگردی کے 2 مقدمات سے بری

وسیم اختر کیخلاف 2015 میں سہراب گوٹھ اور سائٹ سپرہائیوے پولیس نے مقدمات درج کئے تھے۔

وسیم اختر کیخلاف 2015 میں سہراب گوٹھ اور سائٹ سپرہائیوے پولیس نے مقدمات درج کئے تھے۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سابق میئر وسیم اختر کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں ریاستی اداروں کیخلاف اشتعال انگیزی کے 2 مقدمات سے بری کردیا۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے روبرو نجی ٹی وی کے پروگرام میں ریاستی اداروں کیخلاف اشتعال انگیزی کرنے کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔


مدعی مقدمہ کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ سابق میئر کراچی ملزم وسیم اختر کی گفتگو سے اداروں سے نفرت اور اشتعال انگیزی کا اظہار ہوا۔ وسیم اختر نے لوگوں کو ریاستی اداروں کیخلاف بھڑکانے کی کوشش کی۔

وکیل صفائی شوکت حیات ایڈوکیٹ نے کہا کہ وسیم اختر کی گفتگو میں کوئی اشتعال انگیزی نہیں تھی۔ وسیم اختر نے پروگرام میں سوالوں کے جواب دیئے تھے۔ دونوں مقدمات کے مدعی متاثرہ فریق نہیں ہیں۔

عدالت نے سابق میئر کراچی وسیم اختر کو دونوں مقدمات سے بری کردیا۔ استغاثہ کے مطابق وسیم اختر کیخلاف 2015 میں سہراب گوٹھ اور سائٹ سپرہائیوے پولیس نے مقدمات درج کئے تھے۔
Load Next Story