زیتون کا استعمال سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم بھی اور صحت بھی
زیتون میں موجود اینزائم موجود خون میں کولیسٹرول کی مقدار کا توازن بگڑنے نہیں دیتا، جدید تحقیق
رسول اللہ صلی اللیہ علیہ وسلم زیتون کا استعمال باقاعدگی سے کیا کرتے تھے اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کو بھی اس کے استعمال کی تاکید کیا کرتے تھے لیکن اب جدید سائنسی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ زیتون کے استعمال سے بلڈ پریشر کے مرض سے نجات مل سکتی ہے۔
برطانیہ میں طبی تحقیق کے حوالے سے شائع ہونے والے ایک جریدے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے محققین کے تجربات کی روشنی میں ثابت ہوا کہ زیتون کے تیل کا استعمال کئی مہلک بیماریوں سے بچاؤ کا نہایت موثر اور دیرپا حل ہے۔ زیتون کے تیل کا سبزیوں کے ساتھ استعمال بہتر صحت کی ضمانت ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ زیتون میں قدرتی طور 'سولیوبل ایپوکسائیڈ ہائڈرولیس' نامی ایک اینزائم موجود ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اس کا استعمال خون میں کولیسٹرول کی مقدار کا توازن بگڑنے نہیں دیتا۔ اس کا باقاعدگی سے استعمال ہائی بلڈ پریشر کے مرض میں نہایت مفید ثابت ہوتا ہے، اس کے علاوہ زیتون کا تیل استعمال کرنے والے افراد میں دل کا دورہ ، حرکت قلب کے بند ہوجانے کی شرح بھی انتہائی کم ہوتی ہے۔