حاملہ ہونے کی خبروں پر اشنا شاہ نے خاموشی توڑ دی

اداکارہ نے گالفر حمزہ امین سے گزشتہ برس شادی کی تھی اور دونوں اس وقت آسٹریا میں ہیں

فوٹو : فائل

پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے حاملہ ہونے کی خبروں پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جس سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں پھیلنے لگیں کہ وہ حمل سے ہیں۔




اداکارہ نے مداح کی غلط فہمی دور کرتے ہوئے کہ تنگ لباس کی وجہ سے انہیں یہ محسوس ہوا ہے، ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا کہ وہ بڑی مشکل سے پتلی ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ اشنا شاہ اور گالفر حمزہ امین نے گزشتہ برس شادی کی تھی اور دونوں اس وقت آسٹریا میں ہیں۔
Load Next Story