نارووال عدم ادائیگی پر ریلوے اسٹیشن کی بجلی دوبارہ منقطع ریزرویشن کا عمل رک گیا

22 جون کو بھی بجلی کاٹ دی گئی تھی، ریلوے اسٹیشن پر 13 لاکھ سے زائد کا بل واجب الادا ہے، بکنگ نہ ہونے سے مسافر پریشان

فوٹو: فائل

گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی ( گیپکو ) نے نارووال ریلوے اسٹیشن کی بجلی دوبارہ منقطع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی ( گیپکو ) نے عدم ادائیگی پر نارووال ریلوے اسٹیشن کی بجلی منقطع کردی۔

ریلوے اسٹیشن پر 13 لاکھ سے زائد کا بل واجب الادا ہے۔


قبل ازیں 22 جون کو بھی ریلوے اسٹیشن کی بجلی کاٹ دی گئی تھی جسے 2 دن بعد بحال کردیا گیا تھا، تاہم اب ایک بار پھر بجلی منقطع کردی گئی ہے۔

ریلوے اسٹیشن پر بجلی نہ ہونے سے بکنگ / ریزرویشن کا عمل رک گیا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 
Load Next Story