محکمہ انکم ٹیکس کا قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹس
کپتان مصباح الحق سے 39 لاکھ ٹیکس وصولی کیلئے نوٹس جاری کردیا گیا
محکمہ انکم ٹیکس نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے ٹیکس وصولی کے لئے انہیں نوٹس جاری کردیئے ہیں ۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق محکمہ انکم ٹیکس نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق سے 39 لاکھ ٹیکس وصولی کے لئے انہیں نوٹس جاری کردیا ہے تاہم مصباح الحق نے ٹیکس کی ادائیگی کے لئے محکمے سےوقت مانگ لیا ہے جبکہ کرکٹر عمر اکمل سے 26 لاکھ روپے ٹیکس وصولی کے لئے بینکوں کو خط بھی لکھا گیا ہے۔ انکم ٹیکس آفس نے کرکٹر اظہر علی کو 25 لاکھ اور ٹی ٹوئنٹی کے سابق کپتان محمد حفیظ کو 37 لاکھ روپے ٹیکس کی رقم جمع کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔