دہشت گردی لعنت ہےدنیاملکر لڑے راجا پرویز اشرف

نیٹوسپلائی خطے کے مفادمیںبحال کی،اتحادیوں کے انخلامیںرکاوٹ نہیںبنناچاہتے،انٹرویو

نیٹوسپلائی خطے کے مفادمیںبحال کی،اتحادیوں کے انخلامیںرکاوٹ نہیںبنناچاہتے،انٹرویو۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم راجاپرویز اشرف نے کہاہے کہ پاکستان کو توقع ہے کہ بین الاقوامی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکی زیادہ حمایت کرے گی۔


دہشت گردی علاقائی وعالمی امن و سلامتی کیلیے ایک لعنت ہے، تمام اقوام کی اجتماعی ذمے داری ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑیں،نیٹو کی سپلائی خطے کے مفاد میں بحال کی گئی ،دریں اثنا گلگت بلتستان کونسل کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم راجاپرویز اشرف نے کہاکہ بھاشاڈیم کی تعمیر سے جہاں 4500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی، وہاں گلگت بلتستان کے عوام کا معیار زندگی بلندکرنے اورسیلاب کے خطرات کوروکنے میں مدد ملے گی ۔

وزیراعظم نے کونسل کے ممبران کی طرف سے اسپانسرڈ اسکیموں پر عملدرآمد میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ،وزیر اعظم سے وفاقی وزیر میاں منظور وٹو،وفاقی وزیرشہاب الدین، وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ،گورنر گلگت بلتستان پیرکرم علی شاہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، سینیٹر جہانگیر بدر اوردیگر شخصیات نے الگ الگ ملاقاتیں بھی کیں۔
Load Next Story