- پاکستان کے حسنین اختر نے ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
- پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق
- ٹرمپ کو استثنیٰ دیکر سپریم کورٹ نے ایک خطرناک مثال قائم کردی؛ بائیڈن
- پاک-بیلاروس سیاسی مشاورتی اجلاس، عالمی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا شہریوں کی بازیابی کی درخواستوں پر مقدمات درج کرنے کا حکم
- کراچی؛ درجہ حرارت میں کمی کے باوجود گرمی اور حبس برقرار
- بھارت؛ ہندو دیوتا کے جشن میں بھگدڑ سے 23 خواتین سمیت 87 افراد ہلاک
- ڈالمیا کے رہائشی نوجوان کی میمن گوٹھ میں جھاڑیوں سے سرکٹی لاش برآمد
- پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کو جناح پور سازش کا ذمہ دار قرار دے دیا
- نایاب جنگلی پودوں کی بھاری مقدار میں بیرون ملک اسمگلنگ ناکام
- کراچی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر، شہریوں کو مشکلات
- ایمریٹس کا تعطیلات کیلئے دبئی جانے والوں کو ہوٹل میں اعزازی قیام کی سہولت کا اعلان
- ہندسوں، حروف اور رنگوں کی شناخت کرنے والی مرغی
- کم وقت میں گیند کو زیادہ بار اچھالنے کا ریکارڈ
- گرمی اور لوڈشیڈنگ، کراچی کے شہریوں نے سمندر میں نہانے کی پابندی ہوا میں اڑا دی
- وزیراعظم نے اپنے سینئر معاون کو پولیٹیکل سیکریٹری مقرر کردیا
- فضا میں پرواز کے دوران طیارے کو شدید جھٹکے؛ 30 مسافر زخمی
- جسٹس شفیع صدیقی کو چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ تعینات کرنے کی سفارش
- موٹرسائیکلز چوری کرکے آن لائن فروخت کرنے والا گینگ گرفتار
- اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ حصص کی مالیت میں 84 ارب سے زائد کا اضافہ
نوازالدین صدیقی کا چرس پینے کی عادت کا انکشاف
![نوازالدین صدیقی کی ازدواجی زندگی میں کافی مسائل چل رہے تھے : فوٹو : فائل](https://c.express.pk/2024/06/2658563-nawaz-1719551363-888-640x480.jpg)
نوازالدین صدیقی کی ازدواجی زندگی میں کافی مسائل چل رہے تھے : فوٹو : فائل
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار نوازالدین صدیقی نے ماضی میں دوستوں کے ہمراہ چرس پینے کا انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نوازالدین صدیقی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے فلمی کیریئر کی جدوجہد، ازدواجی زندگی اور ماضی کی تلخ حقیقتوں کے بارے میں بات کی۔
دورانِ انٹرویو نوازالدین صدیقی سے پوچھا گیا کہ کیا لوگوں کو شادی کرنی چاہیے؟ جس پر اداکار نے کہا کہ میں شادی کے خلاف ہوں، شادی کرکے انسان مشکل میں آجاتا ہے۔
نوازالدین صدیقی نے کہا کہ لوگ میری بات کا غلط مطلب لیں گے لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ شادی غیرضروری ہے۔
اسی انٹرویو کے دوران نوازالدین صدیقی نے اپنے تلخ ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں ماضی میں ایسے لوگوں کے ساتھ اُٹھتا بیٹھتا تھا جنہوں نے مجھے چرس پینے کی عادت ڈال دی تھی۔
مزید پڑھیں: نوازالدین صدیقی اور اہلیہ کے درمیان صُلح ہوگئی
نوازالدین صدیقی نے کہا کہ میں نے اب چرس پینا چھوڑ دی ہے لیکن میں جب بھی اپنی اس خراب عادت کے بارے میں سوچتا ہوں تو مجھے بہت پچھتاوا ہوتا ہے۔
اداکار نے کہا کہ میں اب چرس یا کسی بھی دوسرے نشے کو فروغ نہیں دینا چاہتا، مجھے معلوم ہے کہ میں نے ماضی میں غلطیاں کی ہیں اور میں آج بھی اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں کئی بار بھنگ بھی پی ہے اور زیادہ تر ہولی (ہندوؤں کے مذہبی تہوار) کے موقع پر ہی پی۔
مزید پڑھیں: نواز الدین صدیقی کو مسلمان ہونے پر بالی ووڈ میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا؟
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے نوازالدین صدیقی اور اُن کی اہلیہ عالیہ کے رشتے میں کافی مسائل چل رہے تھے، اداکار کی اہلیہ نے الزام لگایا تھا کہ نوازالدین صدیقی انہیں اور بچوں تشدد کا نشانہ بناتے تھے جبکہ گھر سے باہر بھی نکال دیا کرتے تھے۔
نوازالدین صدیقی کی عالیہ نے طلاق کی درخواست بھی دائر کی تھی جبکہ بمبئی ہائی کورٹ نے نوازالدین اور اہلیہ عالیہ صدیقی کو بچوں کا معاملہ خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنے کی ہدایت دی تھی لیکن اداکار نے عالیہ کو اپنی اہلیہ ماننے سے انکار کردیا تھا۔
بعدازاں، رواں سال مارچ میں نوازالدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے شوہر کے ساتھ اپنی صُلح کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُنہوں نے بچوں کی خاطر ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔