- سی اے اے کی کراچی ایئرپورٹ فروخت کرنے کی خبروں کی تردید
- تحریک انصاف کا 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان
- ہاتھ بندھے ہیں، اسرائیل پر براہ راست حملے نہیں کرسکتے؛ پاسداران انقلاب
- یو اے ای وفد کی کراچی ائیرپورٹ آمد، سول ایوی ایشن سیکیورٹی کا جائزہ
- وزیراعظم کی دوشنبے میں تاجک صدر سے ملاقات، سرمایہ کاری کی پیش کش
- پاکستان کے حسنین اختر نے ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
- پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق
- ٹرمپ کو استثنیٰ دیکر سپریم کورٹ نے ایک خطرناک مثال قائم کردی؛ بائیڈن
- پاک-بیلاروس سیاسی مشاورتی اجلاس، عالمی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا شہریوں کی بازیابی کی درخواستوں پر مقدمات درج کرنے کا حکم
- کراچی؛ درجہ حرارت میں کمی کے باوجود گرمی اور حبس برقرار
- بھارت؛ ہندو دیوتا کے جشن میں بھگدڑ سے 23 خواتین سمیت 107 افراد ہلاک
- ڈالمیا کے رہائشی نوجوان کی میمن گوٹھ میں جھاڑیوں سے سرکٹی لاش برآمد
- پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کو جناح پور سازش کا ذمہ دار قرار دے دیا
- نایاب جنگلی پودوں کی بھاری مقدار میں بیرون ملک اسمگلنگ ناکام
- کراچی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر، شہریوں کو مشکلات
- ایمریٹس کا تعطیلات کیلئے دبئی جانے والوں کو ہوٹل میں اعزازی قیام کی سہولت کا اعلان
- ہندسوں، حروف اور رنگوں کی شناخت کرنے والی مرغی
- کم وقت میں گیند کو زیادہ بار اچھالنے کا ریکارڈ
- گرمی اور لوڈشیڈنگ، کراچی کے شہریوں نے سمندر میں نہانے کی پابندی ہوا میں اڑا دی
لیوی چارجز بڑھنے سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان
![پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ لیوی چارجز بڑھنے کے باعث ہوگا:فوٹو:فائل](https://c.express.pk/2024/06/2658598-petroleumx-1719554096-202-640x480.jpg)
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ لیوی چارجز بڑھنے کے باعث ہوگا:فوٹو:فائل
اسلام آباد: یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے لیوی چارجز مزید بڑھانے کی صورت میں قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔ آئندہ 15 روزکے لیے پیٹرول 7.54 روپے اور ڈیزل 9.84 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
لیوی چارج کو 5 روپے فی لیٹر بڑھانے پر اضافہ زیادہ ہو سکتا ہے جس کے باعث پیٹرول 12.54 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 14.84 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں کے تعین کا حتمی فیصلہ 30 جون کو فنانس ڈویژن کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
اوگرا 30 جون کو سفارشات حکومت کو غور کے لیے پیش کرے گی۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں پر بھی اثر پڑنے کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7.70 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8.73 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ مجوزہ فنانس بل میں حکومت نے لیوی چارج کو زیادہ سے زیادہ 80 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی تجویز دے رکھی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔