بھارتی اداکارہ حنا خان میں کینسر کی تشخیص
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر افسوسناک خبر شیئر کی
بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، اداکارہ نے دُعاؤں کی اپیل کردی۔
حنا خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر افسوسناک پوسٹ جاری کی جس میں اُنہوں نے کہا کہ جو لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں اور مجھے ہمیشہ صحتیاب دیکھنا چاہتے ہیں، میں اُنہوں نے بتانا چاہتی ہوں کہ مجھے اسٹیج تھری بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اس موذی مرض کی تشخیص کے باوجود، میں سب کو یقین دلانا چاہتی ہوں کہ میں اس بیماری پر قابو پانے کے لیے پُرعزم اور مضبوط ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ میرا علاج شروع ہوگیا ہے، میں چھاتی کے کینسر کو شکست دینے کے لیے ہر جنگ لڑوں گی اور مجھے یقین ہے کہ میں کامیاب بھی ہوجاؤں گی۔
حنا خان نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ میرے اس مشکل وقت میں آپ میری رازداری کا احترام کریں گے، میں آپ کی محبت اور پیار کے لیے بےحد شکرگزار ہوں۔
مزید پڑھیں: "خانہ کعبہ دیکھ کر چھوٹی بچی کی طرح روتی ہوں"، بھارتی اداکارہ حنا خان
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں اپنے پیاروں اور فیملی کے ساتھ، اللہ تعالیٰ کے فضل سے کینسر کو شکست دے دوں گی، مجھے اللہ کی ذات پر اور اپنی مضبوطی پر بہت یقین ہے۔
آخر میں اُنہوں نے اپنے دوستوں اور مداحوں سے اُن کی جلد صحتیابی کے لیے دُعاؤں کی اپیل بھی کی۔
حنا خان کے انکشاف کے بعد، بھارتی شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی صحتیابی کے لیے دُعائیہ پیغامات جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔