سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ایڈہاک بنیادوں پر چلائے جانے کا انکشاف
سی اے اے میں 3 ماہ گزرنے کے باوجود مستقل ڈی جی کا تقرر نہیں ہوسکا، ذرائع
ہوابازی کے اہم ترین ادارے سول ایوی ایشن اتھارٹی( سی اے اے ) کو ایڈہاک بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی میں 3 ماہ گزرنے کے باوجود مستقل ڈی جی کی تعیناتی نہیں ہوسکی ہے۔ سیکریٹری ایوی ایشن کو ڈی جی کے عہدے کا عارضی چارج دے کر کام چلایا جا رہا ہے۔
نٸے ڈی جی سول ایوی ایشن کی تعیناتی کے لیے تین ماہ گزرنے کے باوجود اشتہار تک نہیں دیا گیا۔ ڈی جی نہ ہونے کے باعث سول ایوی ایشن میں کام سست روی کا شکار ہے۔ مستقل ڈی جی نہ ہونے کے باعث وزیراعظم کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈی جی سی اے اے مسافروں کی شکایات کے لیے کھلی کچہریاں کرنے لگے۔
سابق ڈی جی خاقان مرتضیٰ کو سول ایوی ایشن کے عہدے سے 20 اپریل کو ہٹایا گیا تھا۔ نٸے سی اے اے ڈی جی کی تعیناتی تین ماہ کے دوران کرنے کی ہدایت کی گٸی تھی۔