فیصل صالح نے وزارت چھوڑ دی12 گاڑیاں واپس نہیں کی

وزارت ہائوسنگ کی طرف سے گاڑیوں کی واپسی کے لیے انھیں مراسلہ بھی بجھوایا گیا

وزارت ہائوسنگ کی طرف سے گاڑیوں کی واپسی کے لیے انھیں مراسلہ بھی بجھوایا گیا

فیصل صالح حیات نے وزارت تو چھوڑ دی لیکن اپنے زیراستعمال 12 سرکاری گاڑیاں واپس نہیں کیں ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل صالح حیات نے اپنے دور وزارت میں 18 سرکاری گاڑیاں ذاتی استعمال میں رکھی ہوئی تھیں ۔ وزارت چھوڑنے کے بعد فیصل صالح حیات نے اسٹاف کے زیراستعمال چھ گاڑیاں واپس کر دیں


لیکن بارہ گاڑیاں تاحال ان کے استعمال میں ہیں ۔ اس سلسلے میں وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے گاڑیوں کی واپسی کیلیے انھیں ایک مراسلہ بھی بجھوایا گیا لیکن انھوں نے ابتک گاڑیاں واپس نہیں کیں ۔

 
Load Next Story