کراچی میں آج ہلکی بارش بوندا باندی کا امکان

شہر میں آج شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کراچی میں 8 جولائی سے مون سون بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات:فوٹو:فائل

کراچی میں آج ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج ہلکی بارش، پھوار یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ بحیرہ عرب میں موجود پری مون سون سسٹم کراچی سے مزید دورہوتا جارہا ہے۔ ہوا کا کم دباؤ آج سمندر میں ہی ختم ہوجائے گا۔

شہر میں آج شام سے سمندری ہوائیں بتدریج بحال ہونے کا امکان ہے جس کے بعد گرمی کی غیرمعمولی لہر کا خاتمہ متوقع ہے۔ کراچی میں 8 جولائی سے باقاعدہ مون سون سسٹم کے تحت بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے۔
Load Next Story