سونو نگم کی آشا بھوسلے کے پاؤں دھونے کی ویڈیو زیرِ گردش
بھارتی گلوکار کو اپنے عمل پر تنقید کا سامنا
بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم نے لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے کے احترام میں اُن کے پاؤں دھو دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی میں عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ گلوکارہ آشا بھوسلے کی زندگی پر لکھی گئی کتاب کی رونمائی تقریب منعقد ہوئی۔
آشا بھوسلے کی سوانح حیات پر لکھی گئی کتاب کا عنوان 'سوارسوامینی آشا' ہے، اس تقریب میں اداکار جیکی شروف سمیت دیگر بھارتی شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں گلوکار سونو نگم بھی شامل تھے۔
اس موقع پر سونو نگم اسٹیج پر آکر آشا بھوسلے کے قدموں میں بیٹھے گئے، گلوکار نے پہلے آشا بھوسلے کے دونوں پاؤں چومے اور پھر اپنے ہاتھوں سے گلوکارہ کے پاؤں دھوئے۔
سونو نگم نے پاؤں دھونے کے بعد تولیے سے آشا بھوسلے کے پاؤں خُشک بھی کیے اور پھر اسٹیج سے اُترتے ہوئے گلوکارہ کے ایک بار پھر پاؤں چُھوئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سونو نگم نے ایک تقریر بھی کی، جس میں اُنہوں نے آشا بھوسلے اور ان کی آنجہانی بہن لتا منگیشکر کی موسیقی کی تعریف کی۔
دوسری جانب اداکار جیکی شروف نے بھی آشا بھوسلے کے پاؤں چُھوتے ہوئے اُنہیں تحفے میں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے مداحوں نے کہا کہ سونو نگم نے عزت و احترام میں آشا بھوسلے کے پاؤں دھوئے جبکہ کچھ صارفین نے گلوکار کے اس عمل پر تنقید بھی کی۔