ن لیگ اور اتحادی آپس میں نورا کشتی سے ملک تباہ کر رہے ہیں حافظ نعیم

آئی ایم ایف نے بجٹ بنا کر حکومت سے پاس کروا لیا، یہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان

آئی ایم ایف نے بجٹ بنا کر حکومت سے پاس کروا لیا، یہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے، امیر جماعت اسلامی پاکستان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ن لیگ اور اتحادی آپس میں نورا کشتی کے ذریعے ملک کو تباہ کر رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی فوجی آپریشن کا متحمل نہیں ہوسکتا، عزم استحکام کے نام سے کسی قسم کے آپریشن کی ضرورت نہیں ہے، ماضی کے آپریشنز سے اگر امن قائم نہیں ہوسکا اس سے کیسے ہو گا۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ڈالر کی خاطر امریکہ کا ساتھ دیا تو ہمارا امن خراب ہوگیا، جماعت اسلامی اس وقت بھی فوجی آپریشن کے حق میں نہیں۔


انہوں نے کہا کہ یہ تاثر دینا چین کے لوگ محفوظ نہیں، اس سے لگے گا دباؤ میں آپریشن شروع کیا جا رہا ہے، آپریشن سے فوج اور عوام کے درمیان نفرت بڑھتی ہے، خبیر پختونخوا اور بلوچستان میں فوج لگا دینا غلط ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین اور افغانستان ہمارے دوست ممالک ہیں، افغانستان کے ساتھ بات چیت کے ذریعے معاملات حل ہونے چاہئیں، افغانستاں سے لڑائی سے بھارت خوش ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نے بجٹ بنا کر حکومت سے پاس کروا لیا، یہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے، بجلی کی قیمت میں اضافہ کیا جا رہا ہے، ن لیگ اور اتحادی آپس میں نورا کشتی کے ذریعے ملک کو تباہ کر رہے ہیں ۔
Load Next Story