- یو این او کا اعتراض مسترد، حکومت نے عمران خان کی گرفتاری کو داخلی معاملہ قرار دے دیا
- کراچی؛ پولیو کیس سامنے آنے کے بعد کیماڑی میں خصوصی انسداد پولیو مہم
- ملک میں بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار 663 میگاواٹ تک پہنچ گیا
- پاکستانی ٹیم اگلے ٹی20 ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی
- وزیراعظم کا مون سون میں متوقع سیلاب کی صورتحال کی نگرانی کا فیصلہ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم
- جسٹس بابر ستار کا ذاتی ڈیٹا کس نے لیک کیا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایکس کو خط
- کراچی؛ ڈرائیور کو مشروب پلا کر مسافر رکشہ لے اُڑا، ویڈیو وائرل
- مخصوص نشستیں؛ ثابت ہوچکا الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کی، سپریم کورٹ
- پی سی بی اسکروٹنی کمیٹی کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے پر 2 رکنی بینچ تشکیل
- غزہ میں ناکامی کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا جنگ ختم کرنے کا اشارہ
- پاکستان اور افغان عبوری حکومت کے درمیان ایک بار پھر باضابطہ رابطہ
- پاکستانی ڈاکٹروں کے لکھے طبی نسخے؛ اصلاح کے منتظر
- بال ٹیمپرنگ کا الزام؛ آکاش چوپڑا نے انضمام الحق کو چیلنج کردیا
- عمران خان کی گرفتاری بلاجواز اور انھیں نااہل قرار دینے کیلیے تھی، یواین گروپ
- فنڈز کی بندر بانٹ؛ وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف ارکان اسمبلی کی پارٹی قیادت کو شکایات
- حروف کی شناخت کرکے مرغی نے عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
- ’’بجلی پٹرول مہنگا ہو تو وزیراعظم چور‘‘بیرسٹر سیف نے مریم نواز کو بیان یاد دلا دیا
- ورلڈکپ جیت کر اللہ کا شکر کیوں ادا کیا؟ سراج ہندو انتہاپسندوں کے نشانے پر
- قلیل مدت میں سب سے زیادہ مرتبہ گیند پاس کرنے کا عالمی ریکارڈ
جائیداد کی منتقلی پر پہلی بار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد، یکم جولائی سے وصولی ہوگی
![(فوٹو : فائل)](https://c.express.pk/2024/06/2659295-taxonpro-1719673311-691-640x480.jpg)
(فوٹو : فائل)
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے رئیل اسٹیٹ کی جائیدادوں کی فروخت پر پہلی بار فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا، وفاقی بجٹ میں پراپرٹی کی الاٹمنٹ اور منتقلی پر فائلرز کے لیے 3 فیصد اور نان فائلرز کے لیے 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ٹیکس (ایف ای ڈی) لگا دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی سے منظور ہونے والا فنانس بل صدر مملکت کی جانب سے دستخط کے بعد ایکٹ کی صورت یکم جولائی سے نافذ ہوجائے گا جس کے تحت بلڈر اور ڈیویلپر کی کسی بھی متعارف کروائی جانے والی پراڈکٹس پر 3 فیصد ایف ای ڈی عائد ہوگی جبکہ کمرشل پلاٹ فروخت کرنے پر 3 فیصد ایف اے ڈی عائد ہوگیا ور اگر فروخت کرنے والا اگر فائلر ہوا تو 3 فیصد ایف اے ڈی دے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانس ایکٹ 2024ء کے اطلاق پر فروخت کرنے والا اگر لیٹ فائلر ہوا تو 5 فیصد ایف اے ڈی دے گا اور فروخت کرنے والا اگر نان فائلر ہوا تو سات فیصد ایف اے ڈی دے گا۔
ایف بی آر ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد میں سیون ای کے تحت فارم ہاوٴس، بڑے گھروں پر پانچ لاکھ روپے کیپیٹل ویلیو ٹیکس، اسلام آباد میں 2000 سے 4000 گز تک کے فارم ہاوٴس اور گھروں کی فروخت پر 5 لاکھ روپے سی وی ٹی عائد ہوگا۔
اسلام آباد میں 4 ہزار گز سے بڑے فارم ہاوٴس اور گھروں کی فروخت پر 10 لاکھ کیپیٹل ویلیو ٹیکس عائد ہوگا۔ ایک سے دو ہزار گز کے رہائشی گھروں پر 10 لاکھ اور دو ہزار گز سے بڑے گھروں پر 15 لاکھ روپے ٹیکس لگایا گیا ہے جبکہ سرونگ اور ریٹائرڈ وفاقی اور صوبائی ملازمین، مسلح افواج اور جنگ میں زخمی ہونے والوں کے لیے غیر منقولہ جائیداد کی فروخت اور انتقال پر ایڈوانس ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔
ایسوسی ایشن آف پرسنز کے لیے 56 لاکھ سے زیادہ کمانے والوں کے لیے انکم ٹیکس 45 سے کم کر کے 40 فیصد کر دیا گیا ہے تاہم ایک کروڑ سالانہ سے زیادہ کمانے والوں کے لیے انکم ٹیکس پر 10 فیصد سر چارج لگایا گیا ہے۔
بجٹ میں بلڈرز اور ڈیویلپرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا گیا ہے، قابل ٹیکس بلڈرز اور ڈیویلپرز کے لیے حاصل کی گئی رقم پر 10 سے 15 فیصد تک ٹیکس لگایا گیا ہے، قابل ٹیکس آمدن پر 10 سے 15 فیصد لگا دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔