لیبیا کشتی حادثہ دو انسانی اسمگلروں کو 17 17 سال قید

راولپنڈی کی خصوصی عدالت کا دونوں مجرمان کو 65 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم

(فوٹو : فائل)

عدالت نے لیبیا کشتی حادثے سے متعلق مقدمے میں دو انسانی اسمگلروں کو 17، 17 سال قید کی سزا سنادی۔

راولپنڈی میں اسپیشل جج سنٹرل امجد علی شاہ نے فیصلہ سناتے ہوئے دونوں مجرمان کو 65 لاکھ روپے جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا۔

مجرمان فیض اللہ خان اور اسلام خان نے راولپنڈی کے نوجوانوں عثمان اور شکیل کو اٹلی بھجوانے جھانسہ سے 65 لاکھ وصول کئے اور دونوں نوجوانوں کو اٹلی کے بجائے لیبیا میں چھوڑ کر غائب ہوگئے تھے، بعد ازاں دونوں کشتی سے اٹلی جانے کی کوشش میں لیبیا سمندر میں کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہوگئے۔


مزید پڑھیں: لیبیا کشتی حادثے میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار

عدالت کا کہنا تھا کہ دونوں مجرمان سے جرمانہ کی رقم وصول کر کے والدین کو دی جائے۔ مجرمان عادی انسانی اسمگلرز ہیں جو کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ضمانت پر رہا مجرمان کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔ واضح رہے کہ دونوں مقتول نوجوانوں کی نعشیں بھی تاحال نہیں مل سکی ہیں۔
Load Next Story