- نئی دہلی؛ بھارتی سیکیورٹی فورس کے اہلکار نے درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی
- سابق آسٹریلوی کپتان نے افغان ٹیم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیئے
- میری پریس کانفرنس پر کل حکومت ناراض ہوگئی، شاہد خاقان
- ٹیم میں سرجری کے بیان پر محمد رضوان کا ردعمل بھی سامنے آگیا
- فیملی نے عزیز کا جنازہ چھوڑ کر فٹبال میچ دیکھنا شروع کردیا
- سارنگ مکھیوں کے حوالے سے سائنسدانوں کی چونکا دینے والی تحقیق
- یو این او کا اعتراض مسترد، حکومت نے عمران خان کی گرفتاری کو داخلی معاملہ قرار دے دیا
- کراچی؛ پولیو کیس سامنے آنے کے بعد کیماڑی میں خصوصی انسداد پولیو مہم
- ملک میں بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار 663 میگاواٹ تک پہنچ گیا
- پاکستانی ٹیم اگلے ٹی20 ورلڈکپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی
- وزیراعظم کا مون سون میں متوقع سیلاب کی صورتحال کی نگرانی کا فیصلہ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم
- جسٹس بابر ستار کا ذاتی ڈیٹا کس نے لیک کیا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایکس کو خط
- کراچی؛ ڈرائیور کو مشروب پلا کر مسافر رکشہ لے اُڑا، ویڈیو وائرل
- مخصوص نشستیں؛ ثابت ہوچکا الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کی، سپریم کورٹ
- پی سی بی اسکروٹنی کمیٹی کے چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے پر 2 رکنی بینچ تشکیل
- غزہ میں ناکامی کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا جنگ ختم کرنے کا اشارہ
- پاکستان اور افغان عبوری حکومت کے درمیان ایک بار پھر باضابطہ رابطہ
- پاکستانی ڈاکٹروں کے لکھے طبی نسخے؛ اصلاح کے منتظر
- بال ٹیمپرنگ کا الزام؛ آکاش چوپڑا نے انضمام الحق کو چیلنج کردیا
کراچی میں پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی، شہری نے 10 کروڑ کی نمبر پلیٹ خرید لی
کراچی: پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی میں شہری نے 10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ خرید لی۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹوں کی نیلامی کی تقریب ہفتہ کی شب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ محکمہ ایکسائز کی جانب سے پریمیئم نمبر پلیٹ (اے 1) 100 ملین روپے میں نیلام ہوئی جو مزمل کریم نے سب سے زیادہ بولی لگاکر خرید لی، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے مزمل کریم کو پلیٹ کا اونرشپ سرٹیفکیٹ دیا۔
پریمیئم نمبر پلیٹ 786 چھبیس اعشاریہ پانچ ملین روپے میں نیلام ہوئی جو سروش نامی بزنس مین نے سب سے زیادہ بولی 26 اعشاریہ 5 ملین روپے لگاکر حاصل کی۔ پریمیئم نمبر پلیٹ 7 چھیالیس ملین روپے میں نیلام ہوئی جو مزمل کریم نے سب سے زیادہ بولی 46 ملین روپے لگاکر حاصل کی۔
اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ تقریب کا مقصد الیٹ کلاس کو نوازنا نہیں بلکہ ایک نوبل کاز ہے، یو اے ای میں 14 ملین ڈالرز کی نمبر پلیٹ نیلام ہوئی اور وہاں بھی یہ رقم چیریٹی میں استعمال ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ لوگ سونے چاندی اور جواہرات میں سرمایہ کاری کرتے ہیں لیکن ہم ایک نیک مقصد کے لئے گاڑیوں کی پریمیئم نمبر پلیٹس نیلامی کے ذریعہ خواہش مند لوگوں کو دے رہے ہیں۔
شرجیل میمن نے واضح کیا کہ نیلامی میں کامیابی حاصل کرنے والا پلیٹ ری سیل کر سکتا ہے، نیلامی سے جتنے پیسے جمع ہونگے وہ سیلاب زدگان کے گھروں کے لئے دیے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔