خلائی اسٹیشن کو مدار سے نکالنے کیلئے اسپیس ایکس اور ناسا میں معاہدہ
ناسا نے ستمبر 2023 میں deorbit نامی گاڑی کے لیے اعلان کیا تھا
اسپیس ایکس نے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) کو مدار سے خارج کرنے کیلئے ناسا کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ناسا اور اسپیس ایکس نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت اسپیس ایکس ایک خصوصی خلائی گاڑی تیار کرے گا جو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کو مدار سے خارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوگی۔
ناسا نے ستمبر 2023 میں deorbit نامی گاڑی کے لیے اعلان کیا تھا اور اس کیلئے معاہدہ تیار کیا تھا۔ استیشن کو مدار سے باہر دھکیلنے کا فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب ناسا اور آئی ایس ایس کے اسٹیک ہولڈرز نے اسٹیشن کی مدار میں مدت پوری ہوجانے پر اتفاق کیا۔
یہ بات بھی واضح رہے کہ آئی ایس ایس کا حجم اتنا زیادہ ہے کہ اگر یہ ٹوٹتا ہے تو اس کا ملبہ گرنے پر زمین پر بڑے نقصان کا سبب بن سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ناسا اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی گاڑی چاہتا ہے جو کہ پہلی ہی بار میں کام بخوبی انجام دے دے۔
ناسا اور اسپیس ایکس کے مابین ہونے والے معاہدے میں کہا گیا ہے کہ سنگل ایوارڈ کنٹریکٹ کی کل ممکنہ قیمت 843 ملین ڈالر ہے۔ گاڑی کو خلا میں لانچ کرنے کی قیمت اس میں شامل نہیں ہے۔