راولپنڈی؛ 2گھروں میں ڈکیتی، 15 تولے کے زیورات اور 6لاکھ روپے لوٹ لیے گئے

ویب ڈیسک  اتوار 30 جون 2024
 ( فوٹو؛ فائل )

 ( فوٹو؛ فائل )

 راولپنڈی: تھانہ مندرہ کے علاقے سنجوٹ ڈھوک گجراں میں مسلح ڈاکو اوپر تلے دو گھروں میں لوٹ مار کرکے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکو شہزاد کے گھر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ روپے کی نقدی اور 13 تولے زیورات لوٹ کر لے گئے۔

دوسری واردات، اشتیاق نامی شہری کے گھر ہوئی جہاں ڈاکوؤں نے اشتیاق اور اسکی اہلیہ کو رسیوں سے باندھ کر 4 لاکھ روپے نقدی جبکہ دو تولے طلائی زیورات لوٹ لیے۔

اطلاع پر پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔