دھونی کی ٹی20 ورلڈکپ جیتنے پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد

ویب ڈیسک  اتوار 30 جون 2024
سالگرہ کا اس سے انمول تحفہ کوئی نہیں ہوسکتا، سابق بھارتی کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سالگرہ کا اس سے انمول تحفہ کوئی نہیں ہوسکتا، سابق بھارتی کپتان (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارت کو تین آئی سی سی ٹرافیز جتوانے والے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے بھی ٹی20 ورلڈکپ 2024 جیتنے پر بھارتی ٹیم کو مبارکباد دیدی۔

دھونی نے اپنے انسٹاگرام پر لکھا ورلڈکپ چیمپیئنز 2024۔ پرسکون رہ کر خود اعتمادی کا مظاہرہ کرکے آپ لوگوں نے کردیکھایا، تمام ہندوستانیوں کی طرف سے وطن واپسی اور دنیا میں ہر جگہ ورلڈکپ گھر لانے پر آپ کا شکریہ! سالگرہ پر اس سے انمول تحفہ نہیں ہوسکتا۔

قبل ازیں مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں بھارت سال 2007 کا پہلا ٹی20 ورلڈکپ، 2011 میں ون ڈے ورلڈکپ اور 2013 میں چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

مزید پڑھیں: کوہلی کے بعد روہت بھی ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔


View this post on Instagram

A post shared by M S Dhoni (@mahi7781)

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔