ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کیساتھ ہی راہول ڈریوڈ کا بطور ہیڈکوچ سفر بھی تمام

ویب ڈیسک  اتوار 30 جون 2024
بھارت نے دوسری بار آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا (فوٹو: فائل)

بھارت نے دوسری بار آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا (فوٹو: فائل)

ٹی20 ورلڈکپ بھارت کی جھولی میں ڈالنے کے بعد سابق کرکٹر و کپتان راہول ڈریوڈ کا بطور ہیڈکوچ سفر بھی تمام ہوگیا۔

ٹی20 ورلڈکپ فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلے میں 7 رنز سے شکست دے کر دوسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا، جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور ایک بار پھر ٹائٹل جیتنے سے محروم رہی۔

مزید پڑھیں: کوہلی کے بعد روہت بھی ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر

بھارتی کرکٹ ٹیم نے 2007 کے بعد دوسری بار ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں اٹھائی تھی۔

Rahul Dravid gets a champion's farewell, India vs South Africa, T20 World Cup final, Bridgetown, Barbados, June 29, 2024

مزید پڑھیں: کوہلی کی فیملی کو ویڈیو کال، دلچسپ انداز سوشل میڈیا پر وائرل

بھارت کو ورلڈکپ جتوانے کے ساتھ راہول ڈریوڈ کا بھی بطور ہیڈکوچ بھارتی ٹیم سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ راہول ڈریوڈ کا بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ آخری اسائنمنٹ تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔