کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 6 افراد ہلاک

لیاقت آباد میں کار سوار سرکٹی لاش پھینک کرفرار،کھارادرمیں میڈیکل اسٹور پر فائرنگ

لیاقت آباد میں کار سوار سرکٹی لاش پھینک کرفرار،کھارادرمیں میڈیکل اسٹور پر فائرنگ ۔ فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اوراغوا کے بعد لاشیں پھینکنے کے واقعات میں پولیس اہلکارسمیت6 افراد ہلاک،حاملہ خاتون اور بچی سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے سیکٹر 8-A پختون چوک خان اسکول کے قریب موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار 35 سالہ رضا علی مروت کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا،سہراب گوٹھ کے علاقے معمار موڑ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ترکستان ہلاک ہوگیا ،کورنگی کے علاقے ڈھائی نمبر K ایریا میں بسم اﷲ اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 18 سالہ فرخ ہلاک ہوگیا،جمشید کوارٹرز کے علاقے نشتر روڈ اٹک ہوٹل کے قریب فٹ پاتھ سے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے 2 افراد خون میں لت پت ملے جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر انھیں عباسی اسپتال پہنچایا جہاں 20 سالہ مہتاب علی ہلاک جبکہ 22 سالہ عدیل احمد کی سانس چل رہی اور اسے فوری طور پر آپریشن تھیٹر منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹر اس کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔


لیاقت آباد نمبر5ٹمبر مارکیٹ محمدی مٹھائی کی دکان کے قریب نامعلوم کار سوار ملزمان ایک شخص کی بوری بند سر بریدہ لاش پھینک کر فرار ہو گئے ،پولیس کے مطابق مقتول کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر کے قتل کر کے سر ، ٹانگیں اور ہاتھ کاٹ کر دھڑ کو بوری میں بند کر کے پھینکا ہے، دھڑ ناقابل شناخت ہے، اورنگی ٹاؤن سیکٹر16گلشن بہارگلی نمبر9 کے رہائشی30سالہ جسیم کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گھر کے قریب فائرنگ کرکے زخمی کر دیا، زخمی کو قطر اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ ہلاک ہو گیا ۔

لیاری نیا آباد تاج پشاوری ہوٹل کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے26سالہ فاطمہ زخمی ہوگئے جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال پہنچایا ایم ایل او سول اسپتال ڈاکٹر آفتاب چنڑ نے ایکسپریس کو بتایا کہ فاطمہ کھارادر کی رہائشی اور7ماہ کے حاملہ ہے جبکہ کھارادر کے علاقے فاریہ اسٹریٹ اسٹار میڈیکل اسٹور پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 35 سالہ عبد الرؤف ، 10سالہ طلح اور شاہد زخمی ہو گئے،ایکسپوسینٹر کے سامنے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے25سالہ انیس زخمی ہوگیا۔

Recommended Stories

Load Next Story