شانگلہ میں بچھڑے پر تشدد میں ملوث دو نوجوان گرفتار

ویب ڈیسک  اتوار 30 جون 2024
ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ عمران خان نے ویڈیو کا سخت نوٹس لیا تھا

ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ عمران خان نے ویڈیو کا سخت نوٹس لیا تھا

خیبر پختون خوا کے ضلع شانگلہ میں بچھڑے پر تشدد میں ملوث دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا ٹک ٹاک پر مقامی سیاحتی مقام بریم بانڈہ شاہپور میں دو لڑکوں کی جانور پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جانور کو اٹھاکر زمین پر بے دردی سے پھینکا جارہا ہے۔

ضلعی پولیس سربراہ شانگلہ عمران خان نے ویڈیو کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او الپوری اور ایس ایچ او تھانہ کروڑہ کو ملزمان کی گرفتاری کی ہدایات دیں۔

مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جانور کے ساتھ ظلم کرنے پر شاہ پور کے رہائشی دو ملزمان حشمت اور ابرار کے خلاف تھانہ کروڑہ میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔