خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کی کارروائیوں سے متعلق تفصیلات جاری

ویب ڈیسک  اتوار 30 جون 2024
 انتہائی مطلوب 10 دہشتگردوں کو گرفتار جبکہ 8 کو آپریشنز میں ہلاک کیا گیا۔

انتہائی مطلوب 10 دہشتگردوں کو گرفتار جبکہ 8 کو آپریشنز میں ہلاک کیا گیا۔

 پشاور: خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات اور سی ٹی ڈی کی کارروائیوں سے متعلق تفصیلات جاری کردی گئیں۔

محکمہ انسداد دہشت گردی نے رواں سال دہشتگردوں کے خلاف 1 ہزار 433 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے اور 55 دہشت گرد حملوں کو ناکام بنایا، جبکہ 322 دہشت گردوں کو گرفتار اور 124 کو ہلاک کیا گیا۔

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق 2 خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرکے پشاور کو بڑی تباہی سے بچایا گیا۔ محسن قادر گروپ،بیٹنی پڑاکئے گروپ، ٹیپو گل گروپ اور ضرار گروپ کو انجام تک پہنچایا۔ ٹی ٹی پی گنڈا پور گروپ کے کمانڈرز اور اُنکے ساتھیوں کو بھی ہلاک کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دھماکا خیز بارود کی اسمگلنگ میں ملوث 14 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ 18 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی تھی۔ انتہائی مطلوب 10 دہشتگردوں کو گرفتار جبکہ 8 کو آپریشنز میں ہلاک کیا گیا۔

رواں سال 273 دہشت گرد حملے ہوئے جن میں سے 118 میں پولیس اہلکاروں اور افسران کو ٹارگٹ کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔