کندھ کوٹ میں پولیس موبائل الٹنے سے 4 اہلکار جاں بحق

ایس ایس پی کی اسکواڈ میں شامل موبائل ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ گئی

ایس ایس پی کی اسکواڈ میں شامل موبائل ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ گئی (فوٹو: فائل)

کندھ کوٹ کے قریب حادثے میں چار پولیس اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

مچھی بنڈ انڈس ہائی وے پر ایس ایس پی کی اسکواڈ میں شامل موبائل ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار چار پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔


جاں بحق ہونے والوں میں محمد اسماعیل ، وفا حسین ، غلام حسین شامل ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا جاں بحق پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
Load Next Story