- ہندسوں، حروف اور رنگوں کی شناخت کرنے والی مرغی
- گرمی اور لوڈشیڈنگ، کراچی کے شہریوں نے سمندر میں نہانے کی پابندی ہوا میں اڑا دی
- وزیراعظم نے اپنے سینئر معاون کو پولیٹیکل سیکریٹری مقرر کردیا
- فضا میں پرواز کے دوران طیارے کو شدید جھٹکے؛ 30 مسافر زخمی
- موٹرسائیکلز چوری کرکے آن لائن فروخت کرنے والا گینگ گرفتار
- اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ حصص کی مالیت میں 84 ارب سے زائد کا اضافہ
- جسٹس عالیہ نیلم کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مقرر کرنے کی منظوری
- لیاقت آباد کے الیکٹرک آفس کے باہر احتجاج، 400 افراد کے خلاف مقدمہ درج
- کراچی میں 2 کمسن بچیاں بازیاب، اغوا کے الزام میں چاچی گرفتار
- فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل سے متعلق اپیلیں سماعت کیلیے مقرر
- الیکشن ٹریبونلز کیس کی سماعت کیلیے سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل
- امریکا؛ جعلی بل پر انشورنس کے لاکھوں ڈالر ہتھیانے والی بھارتی نژاد ڈاکٹر گرفتار
- سیاسی جماعتوں سے سال 2023-24 کے گوشوارے طلب
- امریکی قرارداد؛ دنیا کی طاقتور اسرائیلی لابی بھی آج تک ایسی قرارداد منظور نہیں کرواسکی، عمران خان
- مٹہ میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے 19 بچے زخمی، تین کی حالت نازک
- میک اپ، میوہ جات اور پھلوں سمیت سیکڑوں اشیا 55 فی صد تک مہنگی ہو گئیں
- مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ہیٹ ویو سے اموات؛ ایم کیو ایم پاکستان کا فوری اقدامات کا مطالبہ
- حماس کیساتھ جھڑپوں میں میجر سمیت 3 اسرائیلی فوجی ہلاک؛ 3 زخمی
- وزیراعظم 2 روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے
دوحہ کانفرنس؛ افغانستان کی صورتحال پر پاک امریکہ رابطہ، قیام امن کیلیے تجاویز پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: دوحہ میں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی پاکستانی وفد سے ملاقات ہوئی جس میں افغانستان کی صورتحال پر مشاورت اور قیام امن کے لیے تجاویز کا تبادلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے تحت دوحا میں جاری تیسری افغان کانفرنس کے موقع پر امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ٹام ویسٹ کی پاکستانی وفد سے سائیڈ لائن ملاقات ہوئی جس میں افغان مسئلے پر مشاورت کی گئی۔
ملاقات میں نمائندہ خصوصی آصف درانی، قطر میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر محمد اعجاز اور کابل میں ہیڈ آف مشن ایمبیسیڈر عبیدالرحمن نظامانی شریک تھے۔
ذرائع کے مطابق افغان کانفرنس کے موقع پر پاکستانی وفد کی دیگر ممالک کے وفود سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جبکہ روسی نمائندہ خصوصی ضمیر کابلوف سے بھی پاکستانی وفد کی ملاقات ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔