- جامعہ کراچی؛ بی اے ایل ایل بی (آنرز) سال آخر کے نتائج کا اعلان
- سربیا میں اسرائیلی سفارت خانے پر 3 روز میں دوسرا حملہ
- تجارتی راہداری کے ذریعے پاکستان تک زمینی رابطہ استوار کرنے کے خواہاں ہیں، روسی سفیر
- سی اے اے کی کراچی ایئرپورٹ فروخت کرنے کی خبروں کی تردید
- تحریک انصاف کا 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان
- ہاتھ بندھے ہیں، اسرائیل پر براہ راست حملے نہیں کرسکتے؛ پاسداران انقلاب
- یو اے ای وفد کی کراچی ائیرپورٹ آمد، سول ایوی ایشن سیکیورٹی کا جائزہ
- وزیراعظم کی دوشنبے میں تاجک صدر سے ملاقات، سرمایہ کاری کی پیش کش
- پاکستان کے حسنین اختر نے ایشین انڈر21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
- پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے پر اتفاق
- ٹرمپ کو استثنیٰ دیکر سپریم کورٹ نے ایک خطرناک مثال قائم کردی؛ بائیڈن
- پاک-بیلاروس سیاسی مشاورتی اجلاس، عالمی فورمز پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق
- سندھ ہائیکورٹ کا لاپتا شہریوں کی بازیابی کی درخواستوں پر مقدمات درج کرنے کا حکم
- کراچی؛ درجہ حرارت میں کمی کے باوجود گرمی اور حبس برقرار
- بھارت؛ ہندو دیوتا کے جشن میں بھگدڑ سے 23 خواتین سمیت 107 افراد ہلاک
- ڈالمیا کے رہائشی نوجوان کی میمن گوٹھ میں جھاڑیوں سے سرکٹی لاش برآمد
- پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کو جناح پور سازش کا ذمہ دار قرار دے دیا
- نایاب جنگلی پودوں کی بھاری مقدار میں بیرون ملک اسمگلنگ ناکام
- کراچی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر، شہریوں کو مشکلات
- کینسر سے نمٹنے کے لیے نینو ربوٹ تیار
مالی سال 24-2023میں ریلوے کو ریکارڈ 88 ارب روپے کی آمدن
![فوٹو: فائل](https://c.express.pk/2024/06/2659742-pakrailway-1719760455-115-640x480.jpg)
فوٹو: فائل
لاہور: مالی سال 24-2023میں پاکستان ریلوے نے 88 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ آمدن حاصل کرلی۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر پاکستان ریلوے عامر بلوچ کے مطابق مالی سال 24-2023 کے اختتام پر ریلوے کو 88 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ آمدن ہوئی ہے جو پچھلے مالی سال کی 63 ارب روپے کی آمدن سے 40 فیصد زائد ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریلوے کی تاریخ میں اتنی آمدن کبھی ریکارڈ نہیں ہوئی، ریلوے کو مالی سال کے آغاز میں حکومت سے 73 ارب روپے کی آمدن کا ہدف ملا تھا۔
ریلوے کو مسافر ٹرینوں سے 47 ارب روپے کی آمدن ہوئی جبکہ مال گاڑیوں سے 28 ارب روپے کمائے، ریلوے کی زمینوں اور دیگر ذرائع سے 13 ارب روپے سے زائد کا ریونیو حاصل ہوا۔
عامر بلوچ نے کہا کہ یہ کامیابی ملازمین کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، اگلے سال آمدن کو ایک کھرب روپے تک لے جانے کا عزم ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔