سوریا کمار یادو کا اہلیہ کے ساتھ جشن کا منفرد انداز، تصاویر وائرل

ویب ڈیسک  اتوار 30 جون 2024
فوٹو: انسٹاگرام

فوٹو: انسٹاگرام

  کراچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سوریا کمار یادو کی اہلیہ کے ساتھ جشن کے منفرد انداز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اسٹار کرکٹر سوریا کمار کی اہلیہ دیویشا شیٹی نے انسٹاگرام پر بھارت کی شاندار فتح کے بعد پُرمسرت لمحات کو منانے کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں جوڑے کو ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے۔

surya collage

ایک تصویر میں جوڑے کو سونے سے پہلے ٹرافی کو پیار سے دیکھتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ دوسری تصویر میں وہ سو رہے ہیں اور درمیان میں ٹرافی بھی رکھی ہوئی ہے۔

دیویا شیٹھی نے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ رات کی ایک اچھی نیند ہونے والی ہے‘۔

یاد رہے کہ بارباڈوس میں ہفتہ کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل کے دوران سوریا کمار یادیو کی جانب سے آخری اوور میں باؤنڈری پر جنوبی افریقا کے مایہ ناز بیٹسمین ڈیوڈ ملر کے ناقابل یقین اور شاندار کیچ نے بھارت کی فتح پر مہر ثبت کردی تھی۔

جنوبی افریقا کو آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے مگر ڈیوڈ ملر کے آؤٹ ہونے کے بعد پروٹیز کی جیت کی امیدیں دم توڑ گئی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔