سپریم کورٹ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت آج ہوگی
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ صبح ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا
سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ آج صبح ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن کے سکندر بشیر مہمند اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔
کیس میں سنی اتحاد کونسل کے وکیل اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں۔ سنی اتحاد کونسل نے سپریم کورٹ سے تخلیقی تشریح کی استدعا کر رکھی ہے۔
پی ٹی آئی نے بھی کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی حقدار نہیں۔