موٹروے پولیس نے بس کی کھڑکی سے گرنے والی ننھی بچی کو بچالیا

والدین کا بچی کے ملنے پر موٹروے پولیس کا شکریہ، نیک خواہشات کا اظہار

والدین کا بچی کے ملنے پر موٹروے پولیس کا شکریہ، نیک خواہشات کا اظہار

موٹروے پولیس نے انسانیت کی مثال قائم کردی۔

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ قومی شاہراہ پر جمبر کے قریب بس کی کھڑکی سے گرنے والی 8ماہ کی بچی کو ریسکیو کر لیا گیا۔


قومی شاہراہ پر دوران پیٹرولنگ موٹروے پولیس افسران کو سڑک کے درمیان روتی ہوئی بچی ملی۔ موٹروے پولیس افسران نے فوری 8 ماہ کی بچی کو ریسکیو کیا۔

والدین نے بچی کے ملنے پر موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ڈی آئی جی شاہد جاوید نے افسران کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔
Load Next Story